قبر کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے ساتھ مخالفین پر فائرنگ

 قبر کی مبینہ بے حرمتی کرنے  کے ساتھ مخالفین پر فائرنگ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر قبر کی بے حرمتی کرنے کے ساتھ مخالفین پر فائرنگ کر دی گئی۔۔

 محلہ حاجی آباد میں شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اسکی والدہ کی قبر کی بے حرمتی کی گئی اور منع کرنے پر اس پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں