وزیر مملکت طلال چودھری سے ممبران امن کمیٹی جڑانوالہ کی ملاقات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے ممبران امن کمیٹی جڑانوالہ میاں وسیم طارق، شیخ ابوبکر اورملک مقصود نے وزارت داخلہ اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔۔۔
اس موقع پر وفد نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے ،سپہ سالار کی قیادت میں افواج پاکستان نے جو خدمات سرانجام دیں وہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ،انڈیا کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر طلال چودھری نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کارکنان ہی ہماری اصل طاقت ہیں، امید ہے وہ مسلم لیگ ن کا ہمیشہ ساتھ دے کر ملک و ملت کی خدمات سرانجام دیں گے ۔