شہری جانوروں کی باقیات گٹروں میں نہ پھینکیں:ایم ڈی واسا

 شہری جانوروں کی باقیات گٹروں میں نہ پھینکیں:ایم ڈی واسا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے ایام کے دوران شہری قربانی کے جانوروں کی باقیات اور فضلہ واسا کے مین چینلز اور ڈرینج نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی کی آلائشیں اور باقیات مین چینلز اور ڈرینج نالوں میں پھینکنے سے بلاکیج ہو جاتی ہے جس سے سیوریج ڈسپوز آف سسٹم معطل ہونے سے ایک طرف شہریوں کو سیوریج مسائل کا سامنا جبکہ دوسری طرف واسا سٹاف پر صارفین کی شکایات کے ازالے کا بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا کی فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے مکمل فعال ہے اور شہری کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1334 پر کال کر کے اندراج کروا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں