ایف ڈی اے ون ونڈو کائونٹر،1079درخواستوں پر ریلیف
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ایف ڈی اے کے ون ونڈو کائونٹر کے ذریعے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مختلف سروسز کے حوالے سے 1079 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا جن میں ماہ مئی کے دوران نپٹائی گئی 149 درخواستیں بھی شامل ہیں۔
یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھر ی کو ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ون ونڈو کائونٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب ، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبد اللہ نور، ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی افضال انصاری و دیگر افسرموجود تھے ۔ اجلاس کے دوران جنوری 2025 سے اب تک ون ونڈو کائونٹر کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا کہ اس عرصہ میں شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ سے متعلق سروسز کے حوالے سے 612 درخواستوں کو ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ ٹائون پلاننگ ون سے 3 31درخواستیں نمٹائی گئیں اس طرح ٹائون پلاننگ ٹو سے متعلق امور کے بارے میں 115 شہریوں کی داد رسی کی گئی اور کچی آبادیوں کے معاملات کے حوالے سے 21 درخواست گزاروں کے مسائل حل کئے گئے ۔