عیدالاضحی :امن و امان برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی کا اہم اجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عیدالاضحی کے موقع پر ضلع فیصل آباد میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اورمذہبی ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سی پی او بلال عمر، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، ضلعی افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی اہم مذہبی موقع ہے جس پر امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، دشمن عناصر مذہبی منافرت اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے فضاء خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں مگر ہمیں اتحاد، یگانگت اور برداشت کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے ،امن و بھائی چارے کی فضاء کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا ۔