شہری کا بجلی کا میٹر چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کا بجلی کا میٹر چوری کرلیا گیا۔جھمرہ کے علاقے چک نمبر 25 ج ب میں منشاء نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کے باہر نصب کیا گیا بجلی کا میٹر رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کار روائی شروع کردی ہے ۔