بسوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ میں عوام کا سفر محفوظ بنانے کیلئے بسوں کی چھتوں پر۔۔۔
سواریوں کو بٹھانے پر پابندی عائد ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے نئے حکم نامہ پر عملدرآمد بارے سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی اور ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ اور سواریوں کو چھتوں پر بٹھانا حادثات میں اضافے کا بڑا سبب ہے ۔احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے ۔