چنیوٹ:ڈی آئی جی میاں محمد علی کی والدہ انتقال کر گئیں ،سپردخاک

چنیوٹ:ڈی آئی جی میاں محمد علی کی  والدہ انتقال کر گئیں ،سپردخاک

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی آئی جی میاں محمد علی نیکوکارہ اور میاں عمران علی نیکوکارہ کی والدہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز شیخ نعیم ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں ادا کر دی گئی۔۔۔

 نماز جنازہ میں ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا، ہمایوں بشیر تارڑ، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی انٹلیجنس سپیشل برانچ قاضی فاروق ، ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد، ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل پنجاب انٹلیجنس بیورو معین حبیب، ناصر ورک ، ملک مظہر ، علی عمار کوثر ،فاروق اعوان،رائے طاہر آئی جی ریلوے پولیس، طارق عباس قریشی ،ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ایڈیشنل آئی جی گوہر نفیس، ایم ڈی سیف سیٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی بابر بخت ، ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل، شاہد محمود چودھری،عامر محمود چودھری، چیئرمین پروفیشنل گروپ ڈسٹرکٹ پریس کلب اﷲرکھا چودھری، مصعب الحق، جاوید اقبال کامریڈ سمیت وکلائ،افسروں ، سیاسی و سماجی نمائندوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں