سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ شروع

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ شروع

بلوچنی(نمائندہ دنیا )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر راؤنڈ کا آغاز کر دیا ،اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد راشد ضیاءحیدر کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 پروموشن کے بعد تقرری کے منتظر اور باہمی تبادلوں کے منتظر اساتذہ آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے ،ای ٹرانسفر کیلئے درخواست دینے کی تاریخ 11 جون سے 15 جون مقرر کی گئی ہے ،فیصلے 16 سے 19 جون تک کئے جائیں گے ، تبادلہ احکامات 21 جون کو جاری کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چھٹیوں میں ڈی ای اوز سیکنڈری ایلیمنٹری اور میں خود سکولوں میں وزٹ کر رہے ہیں ،سربراہان ادارہ اور نان ٹیچنگ سٹاف سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں ۔علاوہ ازیںسی ای او ایجوکیشن راشد ضیاءنے فیصل آباد کے مختلف سکولوں کے چوکیداروں کی ڈیوٹی چیک کرنے کیلئے رات کو اچانک دورے کئے ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھٹیوں کے باوجود سربراہان ادارہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کادن ٹائم اور رات کو چوکیداروں کا سکولوں میں ہونا سو فیصد لازمی ہے ۔غیر ذمّہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں