ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے میں حامد نامی شہری کو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا جبکہ اس دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی بھی کردیا ۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔