ماموں کانجن :مہر ریاض انجم مرحوم کے قُل آج چک 552 میں ہونگے

ماموں کانجن :مہر ریاض انجم مرحوم  کے قُل آج چک 552 میں ہونگے

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)مہر محمد منشاء ایڈووکیٹ،مہر بہاول شیر،مہر فلک شیر اورمحمد نواز کے بھائی ،علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت مہر محمد ریاض انجم مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج بروز منگل 11 بجے چک نمبر 552 میں ہو گی۔

دوسری طرف مہر محمد ریاض انجم کے انتقال پر نمبردار مہر احمد نواز وہینوال ایڈووکیٹ،مہر تھراج ،مہر اللہ یار،مہر حق نواز ساجد، حاجی اللہ دتہ،مہر طاہر شاہین،محمد رمضان زاہد ودیگر شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں