محرم الحرام میں امن بر قراررکھنے کیلئے سکیورٹی پلان مرتب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر کے احکامات کی روشنی میں ریجن فیصل آباد پولیس نے محرم الحرام میں امن وامان کی فضا کو بر قرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا۔
ریجن بھر میں رواں سال مجموعی طور پر 4402مجالس جن میں Aکیٹگری کی 325، کیٹگریBکی945جبکہ 3132کیٹگری Cشامل ہیں۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر کے احکامات پر ضلعی سربراہان کی جانب سے مجالس ہائے کی سکیورٹی کے لیے 4046افسرا و رملاز مین تعینات ہیں جبکہ4025رضا کاربھی فرائض سرانجام دیں گے ۔ اس طرح ریجن بھر میں رواں سال مجموعی طور پر1528جلو س جن میں 162کیٹگری Aجبکہ273کیٹگریBجبکہ 1093کیٹگری Cکے بر آمد ہو نگے ۔آرپی او فیصل آبادذیشان اصغر کے احکامات پر ضلعی سربراہان کی جانب سے جلو س ہائے کی سکیورٹی کے لیے 10873افسروں ا ور ملازمین تعینات ہیں جبکہ4837رضاکاربھی فرائض سرانجام دیں گے ۔ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں،مجالس اورجلوس ہائے کے روٹس کا ازسرنوجائزہ لیا جائے ضلعی سطح پر بالخصوص اورتھانہ کی سطح پر بالعموم امن کمیٹیاں فعال کی جائیں۔