مکوآنہ میں بھی سینیٹری ورکرز کو انعامی چیک دینے کیلئے تقریب

مکوآنہ میں بھی سینیٹری ورکرز کو انعامی چیک دینے کیلئے تقریب

مکوآنہ(نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے عید الاضحی پر صفائی کے مثالی انتظامات کرنے پر ستھرا پنجاب کے سینیٹری ورکرز کوفی کس 10 ہزار روپے کے انعامی چیک تقسیم کر دیئے گئے ۔

 اس حوالے سے ایف ڈبلیو ایم سی یوسی 32 مکوآنہ کے سپروائز امتیاز لڈواورسابقہ وائس چیئرمین رانا نادر علی ذکی نے منعقدہ تقریب کے دوران سینیٹری ورکرز میں چیک تقسیم کیے ۔ رانا نادر علی ذکی اور امتیاز لڈو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سینیٹری ورکرز ہمارے معاشرے کا حسن ہیں ،عیدالاضحی پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کو ملک بھر میں سراہا گیا ہے ،صفائی مہم کی کامیابی کا سہرا صفائی ورکرز کے سر ہے ،سخت گرمی میں بھی کام جاری رکھنے والوں کو پنجاب کے عوام کی طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان ورکرز کی محنت اور لگن دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹری ورکرز نے عیدالاضحی کے موقع پر تیز رفتار صفائی کی ایسی مثال قائم کی جسے تا دیر یاد رکھا جائے گا،حکومت کی طرف سے ورکرز کی ستائش کرنا قابل تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں