قیدی پر اہلکاروں کا تشدد ،عدالت کا اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

قیدی پر اہلکاروں کا تشدد ،عدالت کا اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سینٹرل جیل میں قیدی پر جیل اہلکاروں کا تشدد کا معاملے پر عدالت نے سی پی او کو ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کاحکم دے دیا۔قیدی زین سلیم پر تشدد کا واقعہ جیل میں چند روز قبل پیش آیا۔۔۔

جس پر اس نے انصاف کیلئے بذریعہ اپنے بھائی مجاہد سلیم عدالت سے رجوع کیا تھامتاثرہ نے ایڈیشنل سیشن جج  ساجدہ اختر کی عدالت میں وکلا کے ذ ریعے رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کج سماعت کی اور سی پی او کو ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کا حکم دیا۔ زین سلیم کے بھائی نے عدالت سے مقدمہ کے اندراج کی استدعا کی تھی۔ یاد رہے چند روز قبل قیدی زین سلیم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی پر ملزم نے طبی معائنے کی استدعا کی تھی عدالت نے ملزم زین سلیم کا سول ہسپتال سے طبی معائنے کا بھی حکم دیا تھا زین سلیم کی تشدد زدہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ویڈیو میں قیدی زین سلیم کی کمر پر تشددکے گہرے نشانات موجود تھے ۔ادھر جیل ذ رائع کا کہنا ہے زین سلیم پر جیل پر جھگڑے کا بے بنیاد الزام ہے ۔قیدی نے جیل میں منشیات فروشی کی اعلی افسروں کو شکایت کی۔ شکایت کی رنجش پر جھگڑے کا الزام لگا کر تشدد کیا گیا ،ہوم سیکرٹری پنجاب انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں