اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی، اسلحہ لائسنس برانچ کا کلرک گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ لائسنس برانچ کے کلرک کو گرفتار کرلیاگیا۔ کے خلاف مزید تحقیقات کا عمل بھی شروع کردیاگیاہے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنور خالد کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی آفس کے اسلحہ لائسنس برانچ میں تعینات سینئر کلرک مقصود احمد زاہد گرفتار کرلیا گیا، مقصود احمد زاہد اور دیگر افرادکے خلاف جعلی اسلحہ لائسنس بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شاہد علی کے نام سے ریکارڈ کو چھیڑ چھاڑ کر کے اسلحہ لائسنس جاری کیا گیاتھا، گرفتار ملزم