ٹو بہ :ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ :ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں مختلف محکموں کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ ضلعی رابطہ کمیٹی بین المحکمہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کا ایک موثر ذریعہ ہے ، جس کے ذریعے عوامی مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا کہ پولیس فورس نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ،ضلع میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔اجلاس میں محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انسداد تجاوزات، غیر قانونی پٹرول کی فروخت کے کاروبار اور گداگری کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں