چنیوٹ:گندم اگاؤ پروگرام ،17کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم

چنیوٹ:گندم اگاؤ پروگرام ،17کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب حکومت کے زیادہ گندم اگاؤ پروگرام کے تحت محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں کسان کارڈ کے حامل 17 کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کر دی گئیں۔ نجی مارکی میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت ذوالفقار علی شاہ ایم پی اے اوررکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کسانوں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ڈائریکٹر زراعت توسیع چودھری خالد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز احمد اور کسانوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجودتھی۔ارکان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہیں ،کسانوں کو میرٹ پر گرین ٹریکٹر کی تقسیم سے زراعت کے شعبہ میں جدت لاکر فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر،سولر ٹیوب ویل سکیم سمیت متعدد فلاحی منصوبے کسان دوست پالیسی کا مظہر ہے۔ ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں486 کسانوں نے گرین ٹریکٹر کے حصول کیلئے آن لائن اپلائی کیااور17 کسان شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب قرار پائے ۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 12 ایکٹر رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کسان گرین ٹریکٹر کے حقدار ٹھہرے اورایک ٹریکٹر کی قیمت تقریبا 25 لاکھ روپے بنتی ہے ،کسانوں نے سبسڈی پر گرین ٹریکٹرز کی فراہمی پر وزیراعلی کا شکریہ اداکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں