سکولوں میں معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی ترجیح :ڈی سی چنیوٹ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن پڑھا لکھا پنجاب معاشرتی ترقی کا ضامن ہے ، ضلع چنیوٹ کے سرکاری سکولوں میں طالب علموں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی ترجیح ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنرچنیوٹ نے مزید کہا کہ سکول کونسلز کو مکمل فعال رکھا جائے ، تمام سکولوں کی کونسل میٹنگز باقاعدگی سے کریں اور رپورٹ سے آگاہ رکھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کے انتظامی امور ہر لحاظ سے شفاف ہونے چاہئیں ، تدریسی امور کو مزید بہتر بنائیں،سکول کونسل کے ارکان کی تجاویز کا خیر مقدم کریں،سی او خود سکولوں کے دورے کریں اور ڈی اوز/اے ای اوز کو بھی ذمہ داریوں کا ادراک کرائیں۔ صفی اللہ گوندل نے کہا کہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں،جشن آزادی کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دیں اور طلبہ کو ملی نغموں،تقاریر کے مقابلوں کیلئے تیاری کرائیں۔ انہوں نے سکول ایجوکیشن اتھارٹی کو جشن آزادی 14 اگست بھرپور انداز میں منانے کا ٹاسک تفویض کر دیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کو حقیقی معنوں میں معیاری درسگاہیں بنانامشن ہے ۔