پیرمحل :ذہنی معذور لڑکے سے بدفعلی ،ملزم گرفتار

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اوباش نے ذہنی معذور لڑکے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا دیا، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر757گ ب میں جمشید عباس نے ذہنی معذور لڑکے (و)کو اپنی بیٹھک میں لے جاکر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا ،پولیس نے زیر فعہ 377ت پ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، دوسری طرف چک نمبر744گ ب میں زبیر ولد محمد یار وغیرہ پانچ افراد نے اسلحہ کی نوک پر شادی شدہ خاتون ثناء بی بی کو اغواکرلیا، ملزمان گھر سے دولاکھ روپے نقدی ،طلائی زیور ات 8تولہ بھی چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔