گوجرہ:خاتون سمیت 4صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

گوجرہ(نمائندہ دنیا )فیسکو ٹاسک فورس نے خاتون سمیت 4 صارفین کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیسکو ٹاسک فورس نے چک نمبر97ج ب کے رہائشی گلفام ہاشمی ، چک نمبر301ج۔ ب میں نعیم،چک نمبر423ج۔ ب کے اشفاق اورچک نمبر97ج ب کی ثٖریا بی بی کو واپڈاکی مین لائن سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑ لیا اور ان کے بجلی میٹر اتار کر تحویل میں لے لئے، تھانہ صدر پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔