شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے چمڑا منڈی کے قریب نعیم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی کو ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔