گھر سے لاکھوں روپے مالیتی جہیز کا سامان چوری کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا جہیز کا سامان چوری کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے مدینہ ٹاؤن کے رہائشی رمضان نے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان اس کے گھر سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، اوون، پنکھے ، ایل سی ڈی، کپڑے ، استریاں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا جہیز اور گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔