گھریلو رنجش،ملزمان کا خاتون پر بدترین تشدد ،دانت توڑ دیئے

 گھریلو رنجش،ملزمان کا خاتون  پر بدترین تشدد ،دانت توڑ دیئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزمان نے گھریلو رنجش کی بناء پر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے دانت توڑ دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مکھن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو گھریلو رنجش کی بناء پر قابو کرلیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس کے دانت بھی توڑ دیئے گئے اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں