گاڑی کی ٹکر سے راہگیر کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج

گاڑی کی ٹکر سے راہگیر کے  زخمی ہونے کا مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کی ٹکر سے راہگیر کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 24 گ ب کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک کراس کرتے ہوئے 25 سالہ نوجوان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیاتھا، اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں