5 جولائی 1977 ء ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن:رانا نعیم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 ئکا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔۔۔
اگر ذوالفقار علی بھٹو کی آئینی ،عوامی اورجمہوری منتخب حکومت پر شب خون نہ مارا جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوتا ، 48 سال کا طویل ترین عرصہ گزر نے کے باوجود قوم آج تک اس صدمے سے نہیں نکل پائی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی فیصل آباد کی جانب سے پیپلز سیکرٹریٹ وزیر خان والی میں منعقدہ احتجاجی تقریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری افتخار حلیم رضا ، آفس سیکرٹری شیخ یاسین ، سیکٹر صدر محمود الحسن ، لیاقت علی رحمانی ، اکرم چوہان ، عبد المجید ، محمد اصغر ، سخاوت علی ، محمد ارشد ، محمد اعظم کے ساتھ ساتھ دیگر کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔ رانا نعیم دستگیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت جسے جمہوریت کوفروغ دینے پر نمایاں مقام حاصل ہے ۔