چناب نگر:9 محرم الحرام کا دن عقیدت و احترام سے منایا گیا

 چناب نگر:9 محرم الحرام کا دن  عقیدت و احترام سے منایا گیا

چناب نگر(نامہ نگار )چناب نگر میں بھی 9 محرم الحرام کا دن انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔۔۔

 عزادار جگہ جگہ سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کر تے رہے ، علماء و ذاکرین نے حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقائکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دوسری طرف شہریوں نے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی ، شربت ، دودھ اور دیگر مشروبات کی سبیلیں لگائیں اور نیاز تقسیم کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد کی جانب سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کئے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں