چناب نگر میں آج 23ویں سالانہ شہادت کانفرنس کا انعقاد

چنیوٹ ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ چناب نگر کے زیر اہتمام جا مع مسجد شہدائختم نبوت میں 23ویں سالانہ شہادت کانفرنس آج منعقد ہو گی۔۔۔
سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں خو بصورت پنڈال اورسٹیج سجا دیا گیا ،یہ کا نفرنس فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے اہم ثابت ہو گی۔ مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی زیر سرپرستی کانفرنس کی صدارت مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،نگرانی مولانا قاری سلمان عثمانی کرینگے جبکہ نقابت کے فرائض مولانا احسن رضوان عثمانی ادا کریں گے ۔منتظمین نے پنڈال کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر کے اسے خوبصورت بنا دیا ۔سالانہ شہا دت کا نفرنس میں خصوصی طور پر خطیب اہلسنت حضرت مولانا مفتی محمد عمررحمانی و دیگر علمائکرام شرکت و خطاب فرمائیں گے ، شہادت کانفرنس حضرت امام حسین ؓکی شہا دت کے سلسلہ میں ہر سال منعقد کی جا تی ہے ،اس کا نفرنس میں مولانا صاحبزادہ محمد قادری ،مولانا سیف اللہ خالد،مولانا بدر عالم چنیوٹی،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی،مولانا محمد مغیرہ،مولانا یعقوب درخواستی ، قاری محمد ادریس چنیوٹی،مولانا عمیر صفدر،مولانا غلام شبیر ، مولانا مطلوب الرحمن،مولانا ضیائالحق چنیوٹی،مولانا عمر عثمان،مولانا سیف اللہ جھنگوی،مولانا مفتی محمد افضال،محمد حنیف مغل،قاری محمد یوسف فاروقی،مولانا ابوبکر صدیق،مولانا محمد انس نعمان عثمانی،قاری عبدالرحمن تبسم،قاری شہباز احمد،قاری ثنائاللہ،مولانا مفتی آصف بشیر،مولاناقاسم عمار و دیگر علمائکرام خطاب فرمائیں گے ،کا نفرنس پہلے کی طرح صبح 11بجے شروع ہو کر نماز عصر تک جا ری رہے گی۔