پیرمحل :مرکزی جلوس آج امام بارگاہ قصرِ ابی طالب سے برآمد

پیرمحل (نمائندہ دنیا )پیر محل میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دن 12بجے امام بارگاہ قصرِ ابی طالب سے برآمد ہوگا۔۔۔
جو شہرکے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ قصرِابی طالب پہنچ کر بوقت نمازمغرب اختتام پذیر ہوجائے گا،سرکل پیرمحل میں 10 محرم الحرام کو15جلو س نکالے جائیں گے جن میں علاقہ تھانہ پیرمحل میں 4 جلوس جبکہ علاقہ تھانہ اروتی میں 11جلوس ہونگے ۔علاقہ تھانہ پیر محل کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرِ ابی طالب سے برآمد ہو کر مختلف گلیوں و بازاروں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ قصرِابی طالب میں اختتام پذیر ہو جائیگا۔ اس موقع پر تحصیل انتظامیہ اور پولیس نے سکیورٹی سمیت دیگر اقدمات مکمل کر لئے ہیں۔