نوسربازوں نے شہری سے نقدی ، موبائل اور دیگر سامان ہتھیا لیا

نوسربازوں نے شہری سے نقدی ، موبائل اور دیگر سامان ہتھیا لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر سامان ہتھیا لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقے گوجرہ روڈ پر غلام مرتضی نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے روک لیا اور تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں