اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کی رینجرز افسران کے ساتھ میٹنگ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمن نے اسسٹنٹ کمشنر آفس شورکوٹ میں 10،09محرم الحرام 2025 کے حوالے سے شورکوٹ سٹی میں ڈیوٹی کرنے والے رینجرز افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے شورکوٹ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں محرم الحرام کے حوالے سے ہونیوالی تمام مجالس اور جلوس وغیرہ کے راستوں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو بہتر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمن نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔