ماموں کانجن:موٹر سائیکل چھین کر فرار کی کوشش ، عادی ملزم پکڑا گیا
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)نوعمر لڑکے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش میں عادی ملزم پکڑا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن میں کمالیہ روڈ پر مسلح شخص ایک نوعمر لڑکے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا کہ صورتحال دیکھ کر اہل علاقہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیااور پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کی شناخت سہیل انجم ولد انور سکنہ کسووال ضلع ساہیوال کے نام سے ہوئی ہے جو مختلف تھانوں میں درج موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث اور عدالتی مفرر نکلا۔