سمندری میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا
سمندری(نمائندہ دنیا )ملک بھرکی طرح سمندری میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، اس موقع پر ماتمی جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہو تے ہو ئے منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے۔۔۔
جہاں عزاداروں نے زنجیر زنی کی جبکہ علماء نے واقعہ کر بلا پر مفصل روشنی ڈالی ،اس موقع پر عزاداروں کیلئے مختلف مقامات پر پانی اور مشروبات کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جبکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے سخت اقدامات کر رکھے تھے ۔ دوسری طرف یوم عاشور کے جلوس کی گزر گاہ کو ستھرا پنجاب سمندری کی ٹیم نے پانی کے ساتھ دھونے کے علاوہ صاف ستھرا کر رکھا تھا، اس اقدام کو سراہتے ہوئے شہری حلقوں نے ڈائریکٹر ستھرا پنجاب سمندری محمد عمر اور مینجر عبد الحفیظ سندھو کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ادھر انجمن اثناء عشریہ(رجسٹرڈ)امام بار گاہ در عباس کے ابرار حسن فاروقی، اسد جاوید اور اظہر عباس نے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر، ایس پی صدر، ڈی ایس پی، سی او ،ایم آر او میونسپل کمیٹی، ایم ایس سول ہسپتال،ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں اور سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیاجن کی کاوشوں سے عشرہ محرم الحرام امن و امان سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔