مثالی انتظامات پر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:اظہارالحق

 مثالی انتظامات پر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:اظہارالحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل ضلع فیصل آباد صاحبزادہ اظہارالحق خالد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے مثالی انتظامات پر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام کا خاص طور پر شکریہ جنہوں نے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کو منبر و محراب سے اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں محرم الحرام کے حساس دنوں میں پاک فوج سیکورٹی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امن و امان کے مثالی انتظامات کرنے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی دن رات کی محنت اور لگن کی بدولت یہ سب کچھ ممکن ہوا ۔صاحبزادہ اظہارالحق خالد نے مزید کہا کہ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محرم الحرام کے ایام میں پاک فوج ،پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے مثالی اقدامات کئے ، عوام ان کے مشکور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں