عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا:اے ایس پی کمالیہ

 عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت  یقینی بنایا جائے گا:اے ایس پی کمالیہ

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )اے ایس پی سرکل کمالیہ حافظ معاذ الرحمن نے کہا ہے کہ شہر سے جرائم کا مکمل خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کمالیہ سرکل میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں، جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔ جرائم کی روک تھام کیلئے گشت میں اضافہ، خفیہ معلومات کے نظام کو مضبوط بنانے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی ہے ، عوامی تعاون کے بغیر جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں