فیسکو کی 8 اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری

فیسکو کی 8 اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکوریجن کے 8 اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید41بجلی چور پکڑے گئے۔۔۔

 جن کو93 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور42لاکھ71ہزار سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ۔فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل20ہزار 706بجلی چور پکڑے گئے جن کو4 کروڑ82لاکھ71 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب24 کروڑ70لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیا ۔مذکورہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی،شنٹ سسٹم،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے ،میٹر کو سلو کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ۔ بجلی چوری میں 19ہزار 263گھریلو، 693کمرشل،643زرعی اور107انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے ۔ان میں سے 20ہزار 675بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دیدی گئیں جبکہ 19ہزار 184کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگیا جبکہ 14306بجلی چور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک4ہزار 881بجلی چوروں کوایک کروڑ14 لاکھ61ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور54کروڑ57لاکھ سے زائد کا جرمانہ ،سیکنڈسرکل سے 4ہزار 137ملزموں کو1کروڑ 7لاکھ96ہزار سے زائدسے ڈی ٹیکشن یونٹس اور47کروڑ99لاکھ سے زائد جرمانہ ،فیسکوجھنگ سرکل سے کل2ہزار 239بجلی چوروں کو55 لاکھ16ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ97لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے 3ہزار 97بجلی چوروں کو78لاکھ13ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور39کروڑ30لاکھ سے زائد جرمانہ،میانوالی سے کل5ہزار 23بجلی چوروں کو97لاکھ94ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور48کروڑ97لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں