ڈاکٹر ثاقب منیر سی او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد تعینات
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے سی ای او چنیوٹ ڈاکٹر ثاقب منیر کو تبدیل کرکے سی او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد تعینات کردیا۔
وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کلینک آن وِیل پروگرام فیصل آباد ڈویژن کے بھی انچارج ہیں ۔واضع رہے ڈاکٹر ثاقب منیر سابق ڈائریکٹر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر محمد منیر چودھری کے صاحبزادے اور ماموں کانجن شہر کے رہائشی ہیں۔دوسری طرف ڈاکٹر ثاقب کو نئی تعیناتی پر رضوان کاہلوں، میاں فاروق،حاجی اشرف ،میاں اعجاز ،طالب فریدی ،رانا نعیم ، ندیم اقبال ، زبیر شیخ،خالد محمود ، مسعود جمیل ،عتیق حنیف، محمد سلیم دیوانہ،شہباز اختر،بابر جمیل،رانا وسیم اور مولانا عطااللہ نے مبارکباد پیش کی ہے ۔