فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف خصوصی مہم،100سے زائد یونٹس سیل،بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف خصوصی مہم،100سے زائد یونٹس سیل،بھاری جرمانے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محرم الحرام کے خصوصی ایام کے دوران ملاوٹ مافیا کیخلاف خصوصی مہم کے دوران 1300 سے زائد یونٹس کو چیک کرتے مضر صحت اور غیر معیاری فوڈ آئٹمز تیار کرنے والے عناصر کو 12 لاکھ سے زائد کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور 100 سے زائد یونٹس کو سیل کیا گیا۔

 پہلی مرتبہ محرم کے دوران لنگر اور نذر و نیاز تقسیم کرنے والے افراد کے کھانوں اور مشروبات کی کوالٹی کے معیار کو بھی چیک کیا گیا۔  فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈویژن بھر میں محرم  کے خصوصی ایام کے دوران مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری اور فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈویژن امتیاز حسین کی جانب سے بتایا گیا  خصوصی آپریشنز کیلئے 30 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں گزشتہ برس ان ایام کے دوران صرف 800 یونٹس کو چیک اور ساڑھے 7 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے تھے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرکا کہنا ہے شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملاوٹی اشیافروخت  کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائیاں کرکے شہریوں کی قیمتی زندگیوں کو محفوظ رکھا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں