مزید 13 کاشتکاروں میں فری گرین ٹریکٹرز کی تقسیم

 مزید 13 کاشتکاروں میں فری گرین ٹریکٹرز کی تقسیم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی طرف سے فیصل آباد کے ساڑھے 12ایکڑ سے زائدگندم اگانے والے مزید 13 کاشتکاروں میں فری گرین ٹریکٹرزکی تقسیم کردی گئی۔۔۔

 پنجاب بھر میں اب تک1ہزار فری گرین ٹریکٹرز کی تقسیم کرلی گئی جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں اب تک88 کسانوں میں فری گرین ٹریکٹرز تقسیم کئے جاچکے ہیں جو کہ بالترتیب فیصل آباد 13،جھنگ47،ٹوبہ ٹیک سنگھ 12 اور چنیوٹ میں 16 تقسیم کئے گئے ہیں۔ وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی اورسیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کی ہدایت پر زیادہ گندم اگاؤ مہم 25۔2024 کے تحت ایوب ریسرچ فیصل آباد کے ریسرچ لائبریری ہال میں فری گرین ٹریکٹرز تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے بطورمہمان خصوصی کسانوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے فری گرین ٹریکٹر انعام ملنے والے کاشتکاروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی فری گرین ٹریکٹر سکیم سے مشینی کاشت کو مزیدفروغ ملے گا،کاشتکاروں کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور نیا مالی سال ترقی کا ضامن ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں