قرآن مجید کو عالم انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیاگیا :علمائ

 قرآن مجید کو عالم انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیاگیا :علمائ

چناب نگر(نامہ نگار )علمائے کرام نے کہا ہے کہ اﷲتعالیٰ نے قرآن مجید کو عالم انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیا ، قرآن پاک ہمارے لئے ہدایت اور اسلام ہمارے لئے نظام زندگی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چنا ب نگر میں ختم نبوت سیمینارو کورس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ انسانیت کو راہ ہدایت قرآن مجید ہی سے حاصل ہوسکے گی،قرآن پاک کی زبان فصیح ترین عربی ہے اور اس کتاب کا کوئی ثانی نہیں ، قرآن پاک وہ واحد کتاب ہے جس میں کسی بھی لفظ اور آیت میں آج تک کوئی تغیر و تبدل نہیں ہوا اور اﷲ تعالیٰ نے خود آگاہ کیا کہ یہ کتاب اسی نے نازل کی اور وہی اس کا محافظ ہے ، قیامت تک کیلئے قرآن پاک اپنے انہی ابتدائی الفاظ و آیات کے ساتھ موجود رہے گا۔مقررین نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد اپنے معمولات میں تلاوت قرآن کو شامل کرے ، اس بے چینی کے دور میں تلاوت کی برکت سے اطمینان و سکون محسوس کرے گا، یہ کتاب انسانی زندگی کے ہر دائرے ، سماجی، دنیاوی ،مذہبی اور روحانیت بارے رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں