جھنگ:پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 2کارندے گرفتار

 جھنگ:پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 2کارندے گرفتار

جھنگ، اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے آپریشن کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔۔۔

ڈاکوؤں کے قبضے سے 25لاکھ مالیتی نقدی، زیورات ،دو عدد موٹر سائیکلوں سمیت دیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا،مذکورہ مال حالیہ وارداتوں کے دوران شہریوں سے لوٹا گیا تھا۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید مؤثر اور تسلسل سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں،جھنگ پولیس \'\'محفوظ پنجاب\'\' کے ویژن کے مطابق، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن میں مصروفِ عمل ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں