ماموں کانجن:میونسپل آفیسر ریگولیشن کی کارروائی، 3سروس سٹیشنز سیل

ماموں کانجن:میونسپل آفیسر ریگولیشن  کی کارروائی، 3سروس سٹیشنز سیل

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میونسپل آفیسر ریگولیشن کی سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے والے سروس سٹیشنز اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،3 سروس سٹیشنز(کار واش سینٹر) سیل،متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تاند لیا نوالا اذکا ءسحر کے احکامات پر ایم او آر ماموں کانجن محمد عثمان نے شہر کے دورے کے دوران گاڑیاں واش کرنیوالے 3 سروس سٹیشن چیک کئے جہاں حکومتی ہدایات کے باوجود ری سائیکلنگ پلانٹ نصب نہیں تھے جس پر ان تینوں سروس سٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔دوسری جانب دکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں