چنیوٹ میں بھی ایل پی جی والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی،15بند
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرپبلک ٹرانسپورٹ میں محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے چنیوٹ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔۔۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرنگرانی سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر علی نے مختلف شاہرات پر ناکہ بندی کرکے تین روز میں دوران انسپکشن 15 گاڑیاں بند اور سلنڈرز ضبط کرکے سول ڈیفنس کے حوالے کردیئے۔