حد سے زائد زہریلی کھاد استعمال کرنے پر 3 کاشتکاروں کیخلاف مقدمہ

 حد سے زائد زہریلی کھاد استعمال کرنے  پر 3 کاشتکاروں کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فصل میں حد سے زائد زہریلی کھاد استعمال کرنے پر تین کاشتکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ 66 ج ب میں محکمہ زراعت کے افسر ڈاکٹر محمد عامر صدیق نے تیار فصلوں کا جائزہ لیا جن میں ضرورت سے زائد زہریلی کھادوں کا استعمال پایا گیا۔ پولیس نے افسر کی درخواست پر3کاشتکاروں کے خلاف پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں