سندیلیانوالی: 2تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکر ا گئے ، دونوں سوار زخمی

سندیلیانوالی: 2تیز رفتار موٹرسائیکل  آپس میں ٹکر ا گئے ، دونوں سوار زخمی

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )سندیلیانوالی کے نواح میں 2تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکر ا گئے ، دونوں سوار شدید زخمی ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ سندیلیانوالی کے نواحی علاقہ بھسی روڈ چک نمبر 728 گ ب کے قریب تیز رفتار 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکلوں کے سوار شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال پیر محل منتقل کر دیا ۔زخمیوں کا تعلق بھسسی کاٹھیاں اور واھگی اڈا سے بتایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں