عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح :ڈی سی فیصل آباد

عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح :ڈی سی فیصل آباد

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں عوامی شکایات سنیں، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہر شکایت کو بغور سنا اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوامی شکایات کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنائیں۔ کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کو کم کرکے فوری ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے افسران کو تنبیہ کی کہ سستی یا لاپروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔شہریوں نے اوپن ڈورپالیسی کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف ان کے مسائل حل ہوتے ہیں بلکہ اعتماد بھی بحال ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں