تاندلیانوالہ:اذکاء سحر کا شہر میں نکاسی آب اقدامات کا جائزہ
تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اذکاء سحر نے مون سون کی بارشوں کے پانی کی نکاس کے اقدامات کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ میں مختلف مقامات پر نکاسی آب کا معائنہ کیا، ڈسپوزل اسٹیشن کو فُل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایات بھی دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اذکاء سحر نے نشیبی علاقوں میں مختلف مقامات پر نکاسی آب کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ سٹاف کو ڈسپوزل اسٹیشن کو فل کپیسٹی پر چلانے کی ہدایات دیں۔سی او میونسپل کمیٹی ارشد غفور اور ایف ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کو تمام شاہراہوں اور اندرون شہر میں گلیوں کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات دیں اور نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی تاکید کی ۔