چنیوٹ:فوڈ حکام کی کارروائیاں، جعلی دودھ برآمد،ملزم گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اس دوران گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھوانہ کے نواحی علاقہ میں واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا۔ لیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق دودھ میں خشک پاؤڈر اور بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی،بھاری مقدار میں برآمد جعلی و ملاوٹی دودھ کو ضائع کر ا دیا گیا جبکہ 2ملک چلرز ضبط کر کے ملزمان کو موقع پر گرفتار بھی کرادیا گیا، تھانہ بھوانہ نے مقدمہ درج کر لیا ۔علاوہ ازیں کریانہ سٹور سے لئے گئے بناسپتی گھی کے نمونہ جات بھی لیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق فیل قرار پا ئے جس پر کریانہ سٹورکے مالک کو 46ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،اسی طرح دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس کو دودھ کی ناقص کوالٹی پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،دوران انسپکشن6 کلو زائد المیعاد مصنوعات برآمد ہونے پر تلف کرادی گئیں۔