بہترین کارکردگی پرریونیو افسران میں اعزازیہ ، سرٹیفکیٹ تقسیم

 بہترین کارکردگی پرریونیو افسران میں اعزازیہ ، سرٹیفکیٹ تقسیم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )زمینوں کے تنازعات کے خاتمے ،ملکیت اور قبضہ کے شفاف تعین کیلئے حکومت کے پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہاسمنٹ (پلس)پراجیکٹ کے تحت بہترین کارکردگی دیکھانے والے ریونیو افسران میں حکومت پنجاب کی طرف سے اعزازیہ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

اس حوالے سے میونسپل کمیٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اوراراضی کی تقسیم کے عمل میں فرسٹ کوارٹر میں اعلیٰ کارکردگی پر اعزازیہ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ پہلے کوارٹر میں چنیوٹ کے 90 دیہی مواضعات میں اراضی کی تقسیم ہوئی،چنیوٹ کی صوبہ میں دوسری پوزیشن رہی۔مواضعات میں اراضی کی تقسیم کا عمل جدت اور شفافیت کے ساتھ مکمل ہوا اور13 ہزار کھیوٹ کی تقسیم کی گئیں۔خواتین کے اراضی کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا۔ ڈپٹی کمشنر نے پہلے فیز کی کامیاب تکمیل پر ریونیو افسران کو مبارکباد دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا عمر،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعیدبھی تقریب میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں