فوڈ سیفٹی ٹیموں کی چنیوٹ میں کارروائیاں ، بھاری جر مانے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں صحت دشمن عناصر کے خلاف متحرک ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 105 انسپکشنز کیں اورمتعدد فوڈ بزنسز کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے ۔
قوانین کی خلاف ورزی پر 53000 روپے کے جرمانے عائد،7 کلو غیر معیاری مرچیں،8 لٹر ایکسپائرڈ سرکہ اور ایک کلو مختلف ایکسپائرڈ اشیا موقع پر تلف کردی گئیں۔علاوہ ازیں نان شاپس اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس بھی نہ تھے ۔اسی طرح بذریعہ لیکٹو سکین مشین دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس سے دودھ کے سیمپل چیک کرتے ہو ئے دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے بھاری جرمانے عائد اور20 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔