شکایات ازالے کیلئے رسپانس ٹائم مزید کم کرنیکی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے شکایات کے ازالے کیلئے رسپانس ٹائم کو مزید کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
آپریشنل سٹاف نکاسی آب کو مختصر وقت کے دوران مکمل کرنے کی اپنی تیاریاں مکمل رکھے کیونکہ آنے والوں دنوں میں مون سون بارشوں کے مزید سپیل آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ یہ ہدایات انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ ایم ڈی واسا نے کہا مون سیزن کے دوران اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران آپریشنز افسروں اور سٹاف نے محنت، لگن اور ذمہ داری سے اپنی ڈیوٹیز انجام دی ہیں لیکن شہریوں کو فوری ریلیف دینے کیلئے انکی شکایات پر رسپانس ٹائم کو مزید کم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام آپریشنز افسر و سٹاف مکمل الرٹ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کیپسٹی کیساتھ آپریشنل رکھا جائے۔